چھوٹے تاجر ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ درست :اکانومی واچ

پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا کہ ملک بھر کے خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ درست ہے
اسلام آباد (اے پی پی) جس پر تاجر تنظیموں کی مشاورت سے فوری عمل کیا جائے ،پرچون فروشوں پر انکی دکان کے سائز، محل وقوع اور ٹرن اوور کے مطابق ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکس کے بغیر ریاست نہیں چل سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ریٹیل بزنس پر ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے سے ٹیکس کے نظام کو متوازن بنانے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ اس وقت ٹیکس کا 72 فیصد بوجھ صنعتی شعبہ اٹھا رہا ہے جو صنعتی پھیلاؤ اور بے روزگار ی کے خاتمہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں