پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی

اسلام آباد: غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی۔

ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا۔ حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) کی شرط ختم کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں