ورلڈ ریمٹ پاکستان رقم بھیجنے پر فیس وصول نہیں کرے گا

پچاس سے زائد ممالک سے رقم موبائل فون کے ذریعے بھیجی جاسکے گی

منی ٹرانسفر سروس، ورلڈ ریمٹ نے 210 ڈالر یا ا س سے زیادہ رقم پاکستان بھیجنے پر اپنے کسٹمرز کو زیرو فیس چارج کرنے کی مشروط پیشکش کی ہے ۔ورلڈ ریمٹ کی جانب سے فیس سے استثنیٰ دینے کا مقصد بیرون ملک پاکستانی کسٹمرز کو مزید سہولت فراہم کرنا اور وطن بھیجی گئی رقم کے اثرات میں اضافہ کرنا ہے ۔امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں رہنے والے پاکستانی اب فیس اداکیے بغیر اپنے موبائل فونز سے تیز اور محفوظ ذریعے سے رقم پاکستان بھیج سکتے ہیں اور بینک اکاؤنٹ رکھنے یا نہ رکھنے والے تمام وصول کنندگان کو براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ کسٹمرز اب پاکستان رقم بھیج سکتے ہیں جہاں یہ کیش کلیکشن،بینک ڈپازٹ یا موبائل منی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں