ٹرمپ کا طالبان رہنما ملّا برادر کو ٹیلی فون

کابل: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ طالبان رہنما سے مفید گفتگو ہوئی۔ انہوں ںے کہا کے بات چین میں افغان امن مذاکرات پر بھی بات ہوئی۔ ہم نے افغانستان میں عدم تشدد پر اتفاق کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ’’امریکا کے صدر نے امارات اسلامی کے سیاسی نائب ملا عبدالغنی برادر سے فون پر بات کی ہے۔‘‘
صدر امریکا اور ملا برادر کے مابین یہ ٹیلفونک رابطہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے اگلے روز ہوا ہے۔ طالبان کے اس اعلان سے 10 مارچ کو افغان حکومت کے ساتھ ان کے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بے یقینی پھیل گئی تھی۔

طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں امریکا کی نمائندی کرنے والے زلمے خلیل زاد بھی ٹیلیفونک رابطے کے موقعے پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں