گلوکارجسٹن بیبرکا موسیقی کو کچھ عرصے کیلئے خیرباد کہنے کا اعلان

گلوکارجسٹن بیبرنے انسٹاگرام پر مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ لوگوں کے پیغامات پڑھ رہا ہوں، جس میں آپ لوگ نئی البم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے آخری کنسرٹ میں آپ نے بھی دیکھا ہوگا اور میں نے بھی محسوس کیا کہ میں کنسرٹ کے دوران اپنی پوری توجہ نہیں دے پارہا تھا، آپ لوگ مجھے سننے کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں لہٰذا یہ آپ کا حق ہے کہ آپ لائیوکنسرٹ کے دوران انرجی سے بھرپور پرفارمنس دیکھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا آپ اورمیں دونوں اس کے مستحق نہیں ہیں۔

جسٹن بیبرنے مداحوں کواپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا اس وقت میں دنیا سے کٹا ہوا محسوس کررہا ہوں اور اس وقت میں اپنے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور انہیں حل کرنا چاہتا ہوں لہٰذا میں کچھ عرصے کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذہنی صحت پر توجہ دوں۔ میرے مداح اور موسیقی میرے لئے اہم ہیں۔ لیکن میری ذہنی صحت، شادی اور خاندان بھی اہم ہیں۔ میں اپنے مسائل حل کرکے جلد ہی ایک زبردست البم کے ساتھ واپس آؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں