گلوکار، موسیقاراورشاعر روبوٹ نے اپنا پہلا البم جاری کردیا

جارجیا: کچھ عرصہ قبل بنایا گیا ایک روبوٹ شیمون دنیا بھر میں مشہور ہوا تھا اب اس روبوٹ نے اپنی کاوش سے تیارکردہ گانوں کا نیا البم تیار کیا ہے جس کے لیے وہ کئی ممالک کا دورہ بھی کرے گا۔

اس روبوٹ کا نام شیمون رکھا گیا ہے جو پہلی مرتبہ 2017 میں منظرِعام پرآیا تھا اور یہ اپنے تمام کام مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ طریقے سےکرتا ہے۔ یہ اپنی صلاحیت کی بنا پر گانے لکھ سکتا ہے، موسیقی کی دھنیں ترتیب دیتا ہے اور گانا بھی گاتا ہے۔ اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ روبوٹ جلد ہی اپنا پہلا البم جاری کرے گا

جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسے تین سال پہلے تیار کیا تھا اور اس وقت یہ صرف مورمبا بجاسکتا تھا جو زائلوفون کی طرح موسیقی کا ایک آلہ ہے۔ موسیقی کے لیے اس نے مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ سے تربیت حاصل کی تھی

لیکن یہ روبوٹ انسانوں کی طرح سیکھتا رہا اور اس دوران مجموعی طور پر پانچ لاکھ گانوں کے بول پڑھے اور ان سے اپنی معلومات بڑھائی۔ اب یہ روبوٹ اپنے گانے خود لکھ سکتا ہے، دھنیں بنا سکتا ہے اور ان کی موسیقی ازخود ترتیب دےرہا ہے۔ جلد ہی یہ روبوٹ اپنا ایک نیا البم جاری کرے گا۔

اس کا پہلا گانا ’انٹو یور مائنڈ‘ آپ یہاں سن سکتے ہیں لیکن معاف کیجئے گا اس گانے میں کہیں کہیں جھول محسوس ہوتا ہے۔

جب شیمون روبوٹ موڈ میں ہوتا ہے تو وہ ڈانس بھی کرتا ہے۔ اپنی تدوین کردہ دھنوں اور گانوں کی مشہوری کےلیے یہ روبوٹ پوری دنیا میں سفر کرے گا اور اس کے پہلے البم میں 8 سے 10 گانے شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان اسے کوئی موضوع دیتے ہیں اور یوں وہ اس پر گانا بنانا شروع کردیتا ہے،مثلاً کسی نے خلا کہا یا بادل کہدیا تو شیمون گانے کی کھوج میں لگ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں