گلوکار جواد احمد کو وزیراعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی

فیصل آباد سوشل میڈیا سیمینار کے دورا ن گلوکار جواد احمد کو وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا، پی ٹی آئی کارکنان نے نعرہ بازی کی اور مائیک بند کردیا جس پر گلوکار کو سیمینار چھوڑ کر جانا پڑگیا۔

فیصل آباد آرٹس کونسل میں سوشل میڈیا سیمینار میں مہمان خصوصی معروف گلوکارجواد احمد نے اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور نوازشریف کو ایک ہی سکے کے دو رخ قراردیدیا، سابق حکمرانوں کے ساتھ عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا تو تقریب میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنان کھڑے ہوگئے، اور نعرے بازی شروع کردی، اور جواد احمد کو مجبوراً تقریب چھوڑ کر جانا پڑا۔ تحریک انصاف کے ایک نوجوان نے سٹیج پر جا کر جواد احمد کا مایئک بند کیا اور وہیں وزیر اعظم زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں