واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا

اسلام آباد : مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن اپنے فیچر میں تبدیلیاں لاتے رہے ہیں۔چند روز قبل واٹس ایپ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت کیا تھا۔

اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ کالنگ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہے۔پہلے گروپ چیٹ میں کال کرنے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو گروپ کے افراد کو علیحدہ علیحدہ کلک کے ذریعے آڈیو یا ویڈیو کال میں شامل کرنا پڑتا تھا۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں