وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

ڈیرہ غازی خان:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے والد کی وفات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔سردارفتح محمد بزدار قبیلے کے سربراہ اور ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدار کے مطابق ان کے والد کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدارکا کہنا ہے کہ ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کچھ عرصہ سے علیل بھی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے والد علاج کیلئے دو روز قبل لاہور بھی آئے لیکن اسی روز چیک اپ کے بعدواپس تونسہ شریف روانہ ہو گئے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ دیر بعد تونسہ کیلئے روانہ ہو ں گے جہاں وہ اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، سردار فتح کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے تونسہ شریف اور 7 بجے آبائی علاقے بھارتھی میں اداکی جائےگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں