سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

کراچی: آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو مزید فعال کرنے کے لیے کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ پولیس افسران کے اجلاس میں سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو مزید فعال کرنے کے لیے کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کرائم برانچ کا نام تبدیل کرکے کرائم اینڈ انویسٹیگیشن برانچ سندھ کیا جائے گا۔

ایس پی کرائم برانچ پولیس کے دیگر شعبوں سے سافٹ ویئر کے زریعے رابطے میں رہیں گے، شعبہ تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے فارنسک اور سی آر او کو بھی کرائم برانچ کے ماتحت کیا جائے گا، کرائم سین پر استعمال کے لیے ایس ایس پی کرائم برانچ افسران کو موبائل لیبارٹریز فراہم کی جائیں گی جب کہ تفتیشی آفسران کو کرائم سین کا دورہ کرنے کے لیے جدید آلات والا بیگ بھی فراہم کیا جائے۔
تھانوں کی سطح پر ایک کمرہ تفتیشی افسران کو دیا جائے گا، تفتیشی افسران کے کمرے میں تفتیش کے لیے آلات اور آڈیو ریکاڈنگ سسٹم بھی موجود ہوگا جب کہ تفتیشی آفسران کا آڈٹ اور کارکردگی جاننے کے لیے بھی سسٹم متعارف کراوایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں