جاپان اور جرمنی سرحد کے حوالے سے بیان پر بلاول بھٹو کی وزیراعظم پر تنقید

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے جاپان اور جرمنی کی سرحد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم کو لگتا ہے کہ جاپان اور جرمنی کی ایک سرحد ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جاپان اور جرمنی سرحد کے حوالے سے بیان پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کو لگتا ہے کہ جاپان اور جرمنی کی ایک سرحد ہے، ایسا ہی ہوتا ہے جب کوئی اکسفورڈ یونیورسٹی میں کرکٹ کے بل بوتے پر داخلہ لیتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ کہاں کہا کہ جرمنی اور جاپان کی مشترکہ سرحد ہے، دوسرے نام نہاد دانشوروں کی طرح آپ کے پلے بھی کچھ نہیں پڑا، وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی اور جاپان نے اپنی سرحدوں پر صنعتیں بنائیں، قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔
بعد ازاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی کا ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہاؤس میں موجود ہوں گے، وزیر اعظم تنخواہ لیتے ہیں، اور گھوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں، وزیر اعظم کو ہر اجلاس میں آکر جواب دینا چاہیے، کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں، اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں، حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وزراء کو ہٹانا ملکی مفاد میں ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے