پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کا حصہ ہیں جس میں پاکستانی ٹیم اس وقت چھٹے نمبر پر ہے۔ امام اقبال اینڈی رچرڈز سے چارج سنبھالیں گے جنہوں نے جولائی 2018ءمیں بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
Load/Hide Comments