احمد رشدی1934 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے۔ انھوں نے اپنے فنی کیریئر کا اغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ معروف گانے ’’بندر روڈ سے کیماڑی چلی میری گھوڑا گاڑی‘‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ منفرد آواز کے مالک احمد رشدی نے تین دہائیوں تک فلم نگری پرراج کیا۔ شوخ وچنچل اور مزاحیہ گانوں میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا۔
احمد رشدی کی بطور گلوکار پہلی فلم ’’کار نا مہ‘‘ تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی جب کہ بطور فلمی گلوکار آخری فلم ’’مشرق و مغرب‘‘ تھی۔ انھوں نے پاکستانی فلموں میں 5000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ وحید مراد پر فلمایا گیا گانا ’’کوکوکو رینا‘‘انھیں مقبولیت کی بلندیوں پر لے گیا۔