اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی

پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے اپنی فلم سےعاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ’’توملا‘‘ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں