احساس پروگرام میں جعل سازی سے نمٹنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: ڈاکٹر نشتر نے احساس مینجمنٹ کو اس ونگ کی تشکیل کے عمل کو جلد آ ز جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے احساس مینجمنٹ کو اس ونگ کی تشکیل کے عمل کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا، اور ان تمام کر پٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو معصوم عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس امداد کے حوالے سے بے وقوف بناتے ہیں، یہ کر پٹ عناصر ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو جعلی میسیجز اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں