ٹیکنو نے اپنا پہلا تین کیمروں اور ڈاٹ ناچ فون ’’کیمن آئی فور‘‘ لانچ کر دیا

ٹیکنو نے کیمن سیریز میں مزید اضافہ کرتے ہوئے Camon i4 لانچ کر دیا ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا فون ہے جسے ’’Capture more beauty‘‘کے پراڈکٹ سلوگن پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سلوگن پر مبنی تین عقبی کیمرے اورمارکیٹ میں تیزی سے ابھرتے ڈاٹ ناچ پر مبنی 6.2 انچ سکرین کی بدولت کیمن آئی فور ، کیمن سیریز کے سب سے بہترین فون کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ کیمن آئی فور21,499 روپے میں باآسانی ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔

Camon i4 کی لانچنگ کی تقریب رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سلیبرٹیز، ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ناموں، بلاگرز، میڈیا کے نمائندوں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں