لاہور : ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 3 کیسز میں عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر نیب نے عدالت میں جواب داخل کروا دیا تاہم وکیل حمزہ شہباز اعظم تارڑ نے کہا کہ ہمیں کل ایک بجے نیب کا جواب موصول ہوا، ہمیں جو ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے وہ مکمل نہیں۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی 3 کیسز میں عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل کیس میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔