پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

امریکی اور برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر 90سینٹ اضافے کے ساتھ 73ڈالر 90سینٹ ہوگئی ہے اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی ایک ڈالر 70سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 5روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے والے 8 ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.34 فیصد اضافے کے بعد 65.57 ڈالرفی بیرل ہوگئی، کاروبار کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت ایک موقع پر 65.92 ڈالر تک پہنچ گئی تھی
اس کے علاوہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 2.77 فیصد اضافے سے73.96 ڈالر ہوگئی جبکہ کینیڈین کروڑ کی فی بیرل قیمت 3 فیصد اضافے سے 52.59 ڈالر پر آگئی۔قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل درآمد کرنے والے ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان ہے۔امریکا کے اس اقدام کا مقصد ایرانی تیل کی برآمد کو صفر کرنا ہے تاکہ حکومت کی آمدنی میں خاطر خواہ کمی کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں