سونا اتنا سستا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمندوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

کراچی : پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آئی ہے۔ آج پاکستان کی مارکیٹ میں سونا 500 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے کا تولہ ہوگیا۔ دس گرام سونا 429 روپے کی کمی کے ساتھ 96 ہزار 365 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہوا ہے اور اس کی فی اونس قیمت 1829 ڈالر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں