ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کے باعث رواں سال ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ سے اپنی نامزدگی اور گانے کا نام نکالنے کا مطالبہ کردیا۔
میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکس اسٹائل ایوارڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی دنیا چاہتی ہوں جہاں شوبز کی صنعت میں خواتین محفوظ ہوں ، اور اگر وہ آواز اٹھائیں تو اُن کی آواز سنی جائے نہ کہ خود خواتین کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔