تمہارا جہاں دل کرتا خالصتان بناؤ،بھارتی آرمی کے نوجوان کی گالیاں دیتے ہوئےویڈیو وائرل

نیو دہلی : کئی مہینوں سے بھارتی سکھ مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرت نظر آتے ہیں،جبکہ گزشتہ دنوں تو سکھوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر لال حویلی پر خالصتان کا جھنڈا بھی لہرا دیا جس کے بعد سے پورے بھارت میں ایک بے چینی دیکھنے کو نظر آ رہی ہے جبکہ مودی ابھی تک سُکھ کی بانسری بجاتا نظر آتا ہے۔

سکھوں کے اس احتجاج سے متعلق مختلف لوگ مختلف بیانات دیتے نظر آتے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوسب کی دلچسپی کا منظر بنی ہوئی ہے جس میں بھارتی فوج کے کئی درجن نوجوان اکٹھے بیٹھے ہیں اور ان میں سے ایک نوجوان جو کہ ویڈیو بنا رہا ہے وہ پنجابی لہجے میں سکھوں کو للکارتے ہوئے گالم گلوچ کر رہا ہے۔

وہ خالصہ تحریک کے سکھوں کو چیلنج کرتا ہوئے کہتا ہے کہ تمہارا جہاں دل کرتا ہے خالصتان بنا لو مگر بھارت کے بارے میں کچھ بھی غلط نہ بولو۔

وہ اپنے ساتھ بیٹھے نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ بھی سکھ سردار ہے اور یہ ہمارتے ساتھ ہے جبکہ وہ نوجوان منہ چھپانے میں لگا ہوتا ہے۔ویڈیو بنانے والا یہ فوجی نوجوان گالیوں سے بھری گفتگو کرتااور نہایت ہی غلیظ زبان کا استعمال کرتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی تربیت کس قسم کی ہے۔یہ سارے نوجوان بھارتی فوجی وردی میں ملبوس ہیں اور سکھوں کو چیلنج کرتے نظر ا ٓرہے ہیں کہ اگر دم ہے تو مجھ اکیلے سے آ کر مقابلہ کرو،نوجوان اپنا موبائل نمبر بھی دہراتا ہے کہ جس میں دم ہے میرے سامنے آئے۔

تاہم نوجوان فوجی کی طرف سے استعمال کی گئی زبان اور گفتگو میں اد اکی گئی گالیوں کی وجہ سے بھارتی فوج کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ عملی میدان میں بھارتی فوجیوں کے پلے کچھ نہیں ہے کہ پاکستان میں گھس کر مارنے کا خواب دیکھنے والے ابھی نندن صاحب کی تواضع چائے کے ساتھ ہوتی ہے جبکہ لداخ کے مقام پر چینی فوج بھی بھارتیوں کا مار مار کر بھرکس نکال دیتی ہے جبکہ ٹک ٹاک ا ور ڈانسنگ ایپ کے علاوہ بالی وڈ باکس آفس پر بھارتی فوجیوں کے ڈائیلاگ اور ہیرو گری کا کوئی ثانی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں