116 کلو کی لڑکی کو کئی سال کی کوشش کے بعد بالآخر سچا پیار مل گیا، رب نے بنا دی جوڑی

اوٹاوا: موٹاپے کی وجہ سے بارہا مسترد ہونے اور تنگ آ کر محبت کی تلاش ہی ترک کر دینے والی 116کلوگرام وزنی لڑکی کو بالآخر سچا پیار مل گیا۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈین صوبے اونٹاریو کی رہائشی 23سالہ برٹنی جیکوئس نامی اس لڑکی نے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر طویل جدوجہد کی لیکن اسے کوئی پارٹنر نہ مل سکا۔ ہر کوئی اس کے موٹاپے کی وجہ سے اسے مسترد کرکے آگے بڑھ جاتا۔ بالآخر برٹنی کو اس کا پیار مل گیا ہے اور وہ بھی ایک ’فٹنس ٹرینر‘ کی صورت میں، جو سلم سمارٹ نوجوان ہے اور برٹنی سے آدھے سے بھی کم وزن کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس 23سالہ نوجوان کا نام میٹ مونٹگمری ہے جس کی برٹنی کے ساتھ ملاقات فیس بک پر ہوئی۔ برٹنی کا کہنا ہے کہ میٹ مونٹگمری اس کے موٹاپے سے پریشان نہیں بلکہ وہ موٹاپے کے حوالے سے اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اپنے فربہ جسم پر فخر کر سکتی ہے۔ برٹنی نے بتایا کہ ”میٹ کا وزن 63کلوگرام ہے۔ جب میں اور میٹ اکٹھے گھومتے ہیں تو لوگ ہمیں عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں۔ وہ ہمارے وزن میں فرق کی وجہ سے ہمیں ’جج‘ کرتے ہیں تاہم میٹ او رمیں اس تعلق سے بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں