سونگھنے کے اعصاب زبان پر بھی پائے جاتے ہیں

ہماری ناک میں خوشبو اور بدبو کا احساس دلانے والے خاص قسم کے حساس اجزا (فنکشنل اولفیکٹری ریسپٹرز) پائے جاتے ہیں۔ اب عین یہی ریسپٹرز انسانی زبان پر بھی ملے ہیں۔ اس دریافت سے خوشبو اور ذائقے کے عمل کو نئے سرے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

فلاڈیلفیا میں واقع مونل انسٹی ٹیوٹ میں خلوی سالمات کے ماہر اور اس تحقیق کے سینئر سائنس داں محمت ہاکان اوزدینیر نے کہا کہ ’ہماری تحقیق واضح کرتی ہے کہ بو کے سالمات کس طرح ذائقے پر اثرانداز ہوتے ہیں، اس تحقیق سے بو محسوس کرنے والے ایسے آلات بنائے جاسکیں گے جو اضافی نمک، چینی اور چکنائی کو محسوس کرکے اس کی زیادتی کو روک سکیں گے‘۔
سائنس دان محمت ہاکان کے مطابق ہماری زبان پر نمکین، مٹھاس، ترشی ، کڑواہٹ اور نمکیات کو محسوس کرنے والے لاتعداد غدود ہوتے ہیں جنہیں ٹیسٹ بڈز کہا جاتا ہے، کھانے کی بو ہمیں کسی شے کو زبان پر رکھنے سے قبل اس کی کیفیت اور معیار سے آگاہ کرتی ہے پھر زبان پر رکھتے ہیں دماغ ذائقے اور بو کو باہم ملاتا ہے جس سے شے کا ذائقہ معلوم ہوتا ہے، اسی وجہ سے اب سونگھنے اور چکھنے کی حِس کو الگ الگ سمجھا جاتا رہا تھا۔

سائنس دانوں نے اس کے لیے ایک خاص طریقہ اپنا اور انسانی زبان میں ذائقہ محسوس کرنے والے خلیات کو ایک تجربہ گاہی ڈش میں پروان چڑھایا تو معلوم ہوا کہ ذائقے والے خلیات میں سونگھنے والے ریسپٹر بھی چھپے ہیں تاہم اب تک ماہرین مکمل طور پر نہیں جانتے کہ اس کی کیا وجہ ہے اور مزید تحقیق سے حیرت انگیز دریافتیں سامنے آسکتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں