قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کو برطانوی ڈاکٹروں نے 4ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن میں شاداب خان کا چیک اپ مکمل ہوگیا جس کے بعد اب وہ پیر کو پاکستان واپس آجائیں گے ۔لندن میں ماہر ڈاکٹر پٹیرک کینیڈی نے شاداب خان کا چیک اپ کیا اور 4ہفتے آرام کا مشورہ دیا ۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 30مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا ۔اب ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ماہ اور چند روز باقی ہے جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر اب شاداب خان اب ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ۔
Load/Hide Comments