چار لڑکوں کے ساتھ شادی کیلئے بھاگنے والی لڑکی کے شوہر کا ’لکی ڈرا‘ سے فیصلہ

نئی دہلی: بھارت میں 4مردوں کے ساتھ بھاگنے والی لڑکی کے شوہر کا فیصلہ کچھ ایسے انوکھے طریقے سے کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امبیڈکرنگر میں پیش آیا ہے جہاں مذکورہ لڑکی چار مردوں کے ساتھ گھر سے بھاگی اور بالآخر جب چاروں مردوں میں تنازعہ ہوا اور لڑکی کے لیے ان میں سے کسی ایک کو بطور شوہر منتخب کرنا مشکل ہو گیا تو پنچایت نے ’لکی ڈرائ‘ کے ذریعے شوہر کے انتخاب کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی ایک ساتھ ان چار لڑکوں کے ساتھ فرار ہوئی تھی۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو اس کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ وہاں پہنچ گئے اور لڑکی کو واپس لانے کے بعد چاروں لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہی تاہم گاﺅں کے لوگوں نے انہیں معاملہ تھانے کی بجائے پنچایت میں حل کرنے کو کہا۔ پنچایت نے فیصلہ دیا کہ لڑکی ان چاروں میں سے کسی ایک کو منتخب کرے اور اس کے ساتھ لڑکی کی شادی کر دی جائے تاہم لڑکی ان میں سے کسی ایک کو منتخب نہ کر سکی۔

جب لڑکی یہ فیصلہ نہ کر سکی کہ وہ ان چار لڑکوں میں سے کس ایک کو زیادہ پسند کرتی ہے تو پنچایت نے لکی ڈراءکرانے کاحیران کن فیصلہ کیا۔پنچایت نے ایک آدمی کو چاروں لڑکوں کے نام پرچیوں پر لکھنے کو کہا اور پھر وہ پرچیاں ایک برتن میں ڈال کر لڑکی کو ان میں سے ایک پرچی اٹھانے کو کہا اور جس لڑکے کا نام نکلا، اس کے ساتھ لڑکی کی شادی کرانے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں