وہ ایک پھل جو آپ کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا

کروندا یا سرخ گوندنی ایک فالسے کی شکل کا پھل ہے جسے انگریزی میں Cranberryکہا جاتا ہے۔ اب طبی ماہرین نے اس چھوٹے سے پھل کے کئی بڑے فائدے بتا دیئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین نے اس کا پہلا فائدہ یہ بتایا ہے کہ یہ پھل آدمی کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا۔ اس میں کیونک ایسڈ اور دیگر ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اور انہیں گھُلا دیتے ہیں۔اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ منہ کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس میں پروانتھوسائنی ڈین نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو منہ میں ایسے بیکٹیریا کی نمو کو روکتا ہے جو دانتوں کو کیڑا لگنے اور سڑ کر ان میں سوراخ ہوجانے کا سبب بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پھل دانتوں اور مسوڑھوں کی کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں