پی سی بی نے انضمام الحق کا الوداعی ٹور کا مطالبہ تسلیم کرلیا

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق و دیگر ارکان اور قومی ٹیم کے ساتھ وابستہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدے ورلڈکپ تک ہیں، اصولی طور پر سلیکٹرز نے میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ کے انتخاب کی صورت میں اپنی آخری ذمہ داری نبھائی ہے، اس کے بعد انضمام الحق اور دیگرارکان کے مستقبل پرسوالیہ نشان موجود ہے۔

قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی بورڈ حکام کے لیے فیصلہ آسان کردے گی۔دوسری جانب انضمام الحق کا انگلینڈ کے ٹورکا مطالبہ بالآخرپی سی بی نے تسلیم کرلیا ہے۔
چیف سلیکٹرعیدالفطر کے فوری بعد پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اورایم ڈی وسیم خان بھی وہاں موجود ہوں گے۔ اس دوران پاکستان کو آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف اہم میچز کھیلنے ہیں،کینگروز کیساتھ مقابلہ 12جون کو شیڈول ہے، روایتی حریفوں کا ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پلان کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق 2ہفتے انگلینڈ میں قیام کریں گے اور قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ’’قیمتی مشورے‘‘ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں