نوجوان لڑکی نے خود سے ہی شادی کرلی

کنبرا:آسٹریلیا میں ایک 28سالہ لڑکی نے خود سے ہی شادی کر لی، جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق سڈنی کی رہائشی پیٹریشا کرسٹین نامی یہ لڑکی پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے۔ اس نے ماضی میں ایک لڑکے کے ساتھ منگنی بھی کی لیکن 2013ءمیں اسے احسا س ہوا کہ اپنے منگیتر سے شادی کرنا ایک بڑی غلطی ہو گی، جس پر اس نے منگنی توڑ ڈالی۔

اب اس نے 28سال کی عمر میں خود سے ہی شادی کر لی ہے۔ پیٹریشا نے اپنی شادی میں صرف9دوستوں کو مدعو کیا اور تقریب پر صرف 49پاﺅنڈ (تقریباً 10ہزار روپے)خرچ ہوئے، جن سے اس نے ایک انگوٹھی، عروسی لباس اورسورج مکھی کا ایک پھول خریدا تھا۔

اپنی اس انوکھی شادی کے متعلق پیٹریشا کا کہنا ہے کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ خواتین کو 30سال کی عمر سے پہلے کسی مردکے ساتھ شادی کر لینی چاہیے۔ میں اس عام خیال کو غلط ثابت کرنا چاہتی تھی چنانچہ میں نے 30سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے خود سے ہی شادی کر لی۔ اس کا کہنا تھا کہ اپنے منگیتر کے ساتھ گزارے وقت میں مجھے اپنی ذات کی اہمیت کا احساس ہوا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں کسی دوسرے کے لیے اپنی خواہشات ترک نہیں کروں گی۔ تبھی میںنے اپنی منگنی ختم کی اور اب اپنے آپ سے شادی کر لی ہے تاکہ تمام عمر میں اپنے آپ کا خیال رکھوں اور اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکوں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں