دوسری بیوی کے تشدد کا شکار مرد تھانے پہنچ گیا لیکن پھر ایس ایچ او کا ایسا مشورہ کہ ہنسی روکنا مشکل

نئی دہلی: بھارت میں ایک آدمی کو اس کی دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے نے تشدد کا نشانہ بناڈالا اور جب متاثرہ شخص پولیس سٹیشن پہنچا تو ایس ایچ او نے ایسا مشورہ دے کر رخصت کر دیا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر میرٹھ میں پیش آیا ہے جہاں اس 57سالہ ہیمنت گوئل نامی شخص کو دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے نے مار مار کر ادھ موا کر ڈالا اور وہ زخموں سے چور پولیس سٹیشن پہنچا ۔ وہاں ایس ایچ او نے اس کی بپتا سننے کے بعد اسے یہ کہہ کر رخصت کر دیا کہ ”تم 108بار گیاتری منتر پڑھتے ہوئے ہری دوار یاترا پر چلے جاﺅ۔“میرٹھ زون کے آئی جی پولیس پروین کمار نے ایس ایچ اوپریم چند شرما کی اس حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ایس ایچ او قبل ازیں بھی آنے والے سائلین پر گنگا جل چھڑکنے اور انہیں مختلف منتر پڑھنے کے مشورے دینے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ گیاتری منتر ہندو مذہب کی کتاب ’رِگ وید‘ کا ایک اقتباس ہے جس کے متعلق ہندوﺅں میں عقیدہ پایا جاتا ہے کہ اس منتر کو 108بار پڑھنے سے کامیابی، خوشی اور روحانی سکون ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں