خود کش دھماکہ قابل مذمت ‘فنکاروں کا متاثرین سے اظہاریکجہتی

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،یہ انسانیت کے دشمن ہیں :معمررانا،شفقت چیمہ خون کی ہولی کھیلنے والے پوری انسانیت کے قاتل اور نفرت کے قابل ہیں:میرا،ثنا

فنکار براردی نے داتا دربار کے قریب خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثااور زخمیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے ۔اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے ،یہ انسانیت کے دشمن ہیں ،رمضان المبارک کے مہینے میں خود کش دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی ۔اداکار ہ میر اکا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کا سن کربہت زیادہ دکھ ہوا ہے ،حکومت کو چاہئے کہ وہ درباروں اور مساجد کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے تاکہ اس قسم کے مزید اندوہناک واقعات رونما نہ ہوں ۔اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والے پوری انسانیت کے قاتل اور نفرت کے قابل ہیں،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گر دی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ،اس کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنادیناچاہئے ۔اداکار شفقت چیمہ کاکہناہے کہ مجھے خود کش دھماکے کا سن کر دلی دکھ ہوا،میں شہید ہونے والوں کے ورثاکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں اورزخمی ہونے والوں کیلئے دعاگو ہوں کہ خد اانہیں جلد صحت یاب کردے ۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خاص طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں