اپوزیشن نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا، عمران صاحب ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگنے سے مہنگائی کا خوفناک سونامی آئےگا، 6 ارب ڈالر کے لیے ملک کو گروی رکھ دیاگیا ہے۔

رہنما پاکستان پیپپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے نتیجے میں اتنی خطرناک مہنگائی ہوگی جو عوام کی برداشت سے باہر ہوگی۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ معاہدے سے لگتا ہے، مہنگائی کی ‘سونامی’ آنے والی ہے، کہیں مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کو سرجھکا کر قبول کیا ہے، ان شرائط کے بعد پاکستان کے عوام آئی ایم ایف کےغلام بن جائیں گے جب کہ معاہدے سے بجلی، گیس اورتیل کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے