چینی کرونا ویکسین کے حیران کن نتائج، اہم حقائق منظر عام پر

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے استعمال کی جانے والی چینی ویکیسن “سائنو ویک” کی بڑی افادیت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوروگوئے کی وزارت عوامی صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ سائنو ویک کی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد میں وائرس سے ہلاکتیں ستانوے فیصد کم ہوگئی ہیں۔

اس اہم ترین تحقیق کے لئے کم وبیش سات لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا، جنہوں نے یکم مارچ سے پچیس مئی تک سائنو ویک ویکسین کی آخری خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزارے، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مکمل ویکسی نیشن کے بعد اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کی تعداد 95 فیصد کم ہوئی اور بیمار کیسز کی تعداد میں 57 فیصد کمی آئی۔

اس کے علاوہ محققین نے کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والے فائزر ویکسین کا ایک اور مثبت پہلو عوام کے سامنے پیش کیا ہے، اسرائیل کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ ایسے تمام مریض جن کا کینسر کا علاج جاری ہے، وہ فائزر ویکسین لگوا کر خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ویکسین کینسر مریضوں میں بھی اعلیٰ سطح کی اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تک یوروگوئے میں کروناوائرس کے کل2لاکھ91ہزار488کیسز اور4ہزار213ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ یوروگوئے کی28فیصد آبادی کی مکمل طورپرویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں