گلوکار و موسیقار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

کراچی : پاکستانی گلوکار و موسیقار اور معروف آئیکونک برانڈ اوورلوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔فرہاد ہمایوں کے انتقال کی افسوسناک خبر گلوکار کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی۔شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق فرہاد ہمایوں کا انتقال منگل کی صبح ہوا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرہاد کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا جشن منایا جائے لہٰذا پوسٹ میں ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کریں اور ان کے لیے دعا کریں۔

پوسٹ میں گلوکار کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم 2018 میں فرہاد نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی طویل پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دنیا کے بہترین سرجن ان کے آپریشن کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں