نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا

تل ابیب : اسرائیل پر سب سے لمبا عرصہ حکمرانی کرنے والے بنجمن نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اسرائیل کی اسمبلی کینسیٹ نے نفتالی بینیٹ کو نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق اسرائیل پر نیتن یاہو نے 12 سال تک حکومت کی ہے تاہم گزشتہ ڈھائی سال سے ملک میں سیاسی عدم استحکام تھا جس کی وجہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی کا واضح اکثریت حاصل نہ کرنا تھا۔ کچھ روز پہلے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے شرکتِ اقتدار کا معاہدہ طے کیا تھا جس کے تحت نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

اپنے انتخاب کے بعد نفتالی بینیٹ نے سالوں تک اسرائیل کی خدمات کے لیے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیا اتحاد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں