دولہے کے نخرے،دولہن نے مٹھائی منہ پر دے ماری

بھارت : دنیا بھر میں شادی بیاہ کے موقعہ پر مختلف رسوم ادا کی جاتی ہیں۔کہیں دودھ پلائی کی رسم تو کہیں منہ میٹھا کرانے کی رسم ادا کی جاتی ہے اور ایسے ہی رسم و رواج کی ادائی کے موقعے پر بعض اوقات دلچسپ تو بسا اوقات حیران کن ردعمل بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے دولہے اور دولہن کے درمیان ایک دوسرے کو مٹھائی کھلانے کی رسم ادا کی جا رہی ہے۔

دولہن کومٹھائی کی پلیٹ پکڑائی جاتی ہے کہ وہ دولہے کے منہ میں مٹھائی دے مگر جب دولہن لڈو ہاتھ میں لے کر آگے بڑھتی ے تو دولہے میاں کے نخرے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں جس کے بعد دولہن شوہر نامدار کے نخروں کو کر ایسے پٹخ زمین پر لاتی ہے کہ اس کے چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں۔

شادی کے موقع پر اکثر رسم و رواج کی ادائیگی کے دوران دولہا دلہن ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دولہا کی ہچکچاہٹ کہیں یا نخرے جسے دیکھ کر اس کی دلہن تلملا گئی۔

بھارت میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کو اپنے دولہا کا منہ میٹھا کرانے کے لیے مٹھائی پیش کی گئی۔دلہن نے پلیٹ سے اٹھاکر مٹھائی دولہا کو کھلانے کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن چند سیکنڈ گزرنے کے باوجود جب دولہا نے شرما شرمی اور ہچکچاہٹ میں مٹھائی نہ کھائی تو دلہن کچھ طیش میں آگئی اور اس نے مٹھائی کو ہی پھینک دیا۔سوشل میڈیا پر دلہن کے برہم رویے کے باعث یہ ویڈیو خاصی وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہیں اس ویڈیو کو زبردستی کی شادی قرار دے رہے ہیں تو کہیں کہا جارہا ہے کہ دلہن کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے تھا کیونکہ دولہا شرما رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں