اگر آپ بھی لمبے عرصے تک کمپیوٹر یا ٹی وی سکرین دیکھتے ہیں تو

دفاتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے والوں کے لیے آنکھوں کو تیز روشنی سے بچانا بڑا مسئلہ ہوتا ہے اور ایسے لوگ اکثر آنکھوں کے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے انہیں ایک انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آنکھیں بہت کم جھپکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہماری آنکھیں روشنی سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ اگر لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے زیادہ آنکھیں جھپکنا شروع کر دیں تو وہ سکرین کی نیلی روشنی کے نقصانات سے آنکھوں کو بچا سکتے ہیں۔
ہائیکوسن اینڈ آپٹیز آئی کیئر کے ماہرین نے تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ”عام طور پر ہم ایک منٹ میں 20سے زائد بار آنکھ جھپکتے ہیں لیکن جب ہم کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ کی سکرین پر دیکھ رہے ہوں تو ہم ایک منٹ میں صرف 1سے 3بار آنکھیں جھپکتے ہیں۔اس قدر آنکھیں کم جھپکنے سے آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں، پٹھوں میں کھچاﺅ آ جاتا ہے، سر میں درد ہونے لگتا ہے اور نظر دھندلانے لگتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ سبرینا شاہ ڈیسائی کا کہنا تھا کہ ”آج ہم سکرین اس قدر دیکھتے ہیں کہ اگر کسی کو ایسا دن یاد کرنے کو کہا جائے جس دن اس نے کوئی سکرین نہ دیکھی ہو، تو یقینا اسے ایساکوئی دن یاد نہیں آئے گا۔ ان سکرینوں کی نیلی روشنی ہماری آنکھوں کے لیے بہت نقصان دہ ہوتی ہے تاہم اگر ہم آنکھیں جھپکنے کی رفتار بڑھا دیں تو آنکھوں کو اس نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔“

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں