ایئر ہوسٹسز کو دورانِ سفر مسافروں کی کون سی حرکتیں ناگوار گزرتی ہیں؟ ایئر ہوسٹس نے فہرست جاری کردی

کنبرا: فضائی سفر کے دوران مسافروں کی کون سی حرکات فضائی میزبانوں کو سب سے زیادہ ناگوار گزرتی ہیں؟ اب ایک آسٹریلوی ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ان حرکات کی ایک فہرست بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیٹ کیملانی نامی اس ایئرہوسٹس نے ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ مسافروں کی جو حرکات ہمیں سب سے زیادہ بری لگتی ہیں ان میں سے زیادہ تر حرکات مسافروں کے پیروں سے متعلق ہیں۔

کیٹ کیملانی کا کہنا تھا کہ درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کا پاؤں پھیلا کر درمیانی راستے میں رکھناایسی حرکت ہے جو ہمیں بہت بری لگتی ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو آرم ریسٹ پر ہی پاؤں رکھ لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے ہمیں بہت غصہ آتا ہے کہ’اپنے پاؤں نیچے کر لو۔‘اس کے علاوہ کچھ لوگ ننگے پاؤں جہاز میں ادھر ادھر آتے جاتے ہیں۔

پھر لوگوں کا بے وجہ جہاز میں گھومنا، دوران سفر ناخن کاٹنااور اسی نوع کے دیگر کام بھی فضائی عملے کو بہت برے لگتے ہیں۔کیٹ کیملانی کا کہنا تھا کہ ”جو لوگ نہا کر جہاز میں نہیں آتے، ہمیں وہ بھی بہت برے لگتے ہیں۔ لہٰذا تمام مسافروں کو نہا کر آنا چاہیے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں