سابق وزیراعظم نوازشریف کو جیل میں مزید سہولیات مل گئیں

لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں گرمی سے نجات کیلئے نوازشریف کی بیرک میں ایئر کنڈیشن لگا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جیل میں نوازشریف کو بیرک میں گرمی سے نجات کیلئے ایئر کنڈیشن لگا دیا گیاہے جبکہ حالات حاظر ہ اور ملکی سیاست سے باخبر رہنے کیلئے انہیں ٹی وی کی سہولت بھی دیدی گئی ہے ۔ نوازشریف کا آج جیل میں طبی معائنہ بھی کیا گیا جس دوران ان کی شوگر اور بلڈ پریشر نارمل آئی ہے ۔

یا د رہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں تاہم مدت ختم ہونے پر سپریم کورٹ میں رجوع کیا گیا لیکن ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد انہیں جیل واپس جانا پڑا اور اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے بڑی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں