دبئی میں خاتون سے ’مساج‘ کروانے گیا ایشیائی باشندہ لٹ گیا

دبئی: دبئی میں افریقی باشندوں نے مساج کے بہانے بلا کر ایک ایشیائی شہری کو لوٹ لیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق افریقی باشندوں نے فیس بک پر ایک اشتہار دے رکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے مساج سنٹر کے بارے میں بتا رکھا تھا۔ ایشیائی شخص نے یہ اشتہار دیکھا اور اس میں دیئے گئے موبائل فون نمبر پر رابطہ کیا۔ کال ایک خاتون نے اٹھائی اور اسے مساج کے بارے میں بتایا۔ بعد ازاں اس خاتون کی طرف سے ایشیائی شخص کو اپنی نیم برہنہ تصاویر بھیجی گئی اور اسے مساج سنٹر آنے پر اکسایا گیا۔

خاتون نے اس شخص سے کہا کہ وہ 300درہم کے عوض اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کر سکتا ہے۔ آدمی اس کی باتوں میں آ گیااور اس کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچ گیا۔ تاہم جب وہ اپارٹمنٹ میں پہنچا تو وہاں 10خواتین اورتین افریقی مرد تھے۔ انہوں نے ایشیائی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نہ صرف اس کی جیبوں کی صفائی کر دی بلکہ اس کی گاڑی میں موجود نقدی بھی چوری کر لی اور اس کے کریڈٹ کارڈز سے بھی 32ہزار 679درہم نکلوا لیے۔

ملزمان نے ایشیائی شخص کو برہنہ کرکے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور پھر اسے یہ دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے بھیج دیا کہ اگر پولیس کے پاس گئے تو اس کا قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔ ایشیائی شخص کی دبئی پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ افریقی باشندوں نے اس سے مجموعی طور پر 33ہزار درہم (تقریباً 14لاکھ 20ہزار روپے)لوٹے۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں