اداکاری کا ایک عہد ختم؛ مداح دلیپ کمارکے انتقال پرآبدیدہ

ممبئی: بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمارکے انتقال کے بعد بلاشبہ اداکاری کا ایک باب ختم ہوگیا لیکن دلیپ کمار بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس کرگئے۔

پشاورکے قصہ خوانی بازارکے فرزند محمد یوسف خان نے اداکاری کے میدان میں جب قدم رکھا تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیاب اداکاری کی سیڑھیاں چڑھتے رہے اورنہ صرف بھارت و پاکستان کے ناظرین بلکہ دنیا کو محظوظ کرتے رہے۔

اپنی فلموں میں مختلف اداکاری کے جوہر دکھانے والے دلیپ کمارکوشہنشاہ جذبات، ٹریجڈی کنگ، برصغیرکا عظم اداکار جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ ان کی اداکاری کی دنیا دیوانی تھی، ایک نہیں، دو نہیں بلکہ متعدد کامیاب فلموں میں اداکارنے اپنے جذبات کی عکاسی اوربہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی

یہ ہی وجہ ہے ان کے انتقال کے بعد ان کےاہل خانہ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہیں یاد کرکے آبدیدہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں