دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے گھر کس حادثے کی وجہ سے اولاد نہیں ہوئی؟

ممبئی : شہنشاہِ جذبات گزشتہ روز برصغیر میں اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر منوں مٹے تلے جا سوئے۔ ان کی اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ 1972 میں ہونے والا اسقاطِ حمل تھا۔

دلیپ کمار نے اپنی آپ بیتی میں لکھا ہے کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو 1972 میں حاملہ ہوئی تھیں لیکن آٹھویں ماہ میں بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوگیا۔ اس دوران سرجری کرنا ممکن نہیں تھا جس کے باعث بچہ دم گھٹنے سے فوت ہوگیا ۔ اس واقعے کے بعد سائرہ بانو پوری زندگی کبھی حاملہ نہیں ہوسکیں۔

سنہ 2012ء میں اپنے ایک انٹرویو میں دلیپ کمار نے کہا تھا کہ انہیں بے اولاد ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ اگر ان کے اپنے بچے ہوتے تو یہ بہت اچھا ہوتا لیکن وہ دونوں خدا کی مرضی کے تحت ہیں۔ اداکار سے جب سے پوچھا گیا کہ ان کا وارث کون ہوگا تو دلیپ کمار نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی بہت سے اداکاروں کو اپنے وقت میں قائم ہونے والی چیزوں کو انجام دینے کے لیے بے چین دیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں