کوئی گرائے اس سے پہلے ہی حکومت خود گرجائے گی، مریم نواز

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت خود ہی گر جائے گی اس سے پہلے کے کوئی اس کو گرائے۔

پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار پارلیمنٹ آئی ہوں اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ نہیں آئی، ملک کو جمہور کی بالادستی پارلیمان کی بالادستی اور عوام کی بالادستی کے اصولوں پر ہی چلنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ حکومت مخالف کسی تحریک کی ضرورت نہیں، حکومت کو کسی اپوزیشن یا کسی دشمن کی ضرورت نہیں، حکومت خود ہی گر جائے گی اس سے پہلے کے کوئی اس کو گرائے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے پاس جھوٹ ختم ہو تو سچ بولیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی قیادت کا مشاورتی اجلاس راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی زیر صدارت جاری ہے، ‎پارٹی کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مشاورتی اجلاس بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں ‎پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان، ‎صوبائی سینئر اور نائب صدور، ضلعی اور نائب صدور بھی شریک ہیں جب کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مسقبل کی حکمت عملی پرتفصیلی غور جاری ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں ‎معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں