آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پیپلز پارٹی ذرائع نے کہا کہ آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی دعوت دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں