حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلیے نیب کی تیاریاں مکمل

ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسران نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے، اس حوالے سے تمام شواہد اور ریکارڈ بھی پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت نیب سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندان کے گرفتار فرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو اگاہ کرے گا جب کہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔

نیب نے شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو اگاہ کرے گا۔ جس کے تحت شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے، اربوں روپے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاؤنٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں