معروف اداکارہ دردانہ بٹ خالق حقیقی سے جا ملیں

لاہور : پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکار خالد ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر شئیر کی۔

خالد ملک کی پوسٹ کے بعد دردانہ ملک کے مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ کینسر کا شکار دردانہ بٹ پر کورونا بھی حملہ آور ہوا۔ وہ گذشتہ کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ گذشتہ ہفتے اداکار خالد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دردانہ بٹ کی طبیعت ناسازی سے متعلق بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ دردانہ بٹ آپا کی طبیعت کافی ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔

خالد ملک نے دردانہ بٹ کی صحیتابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں