کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز

لاہور : کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی رد عمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ ن کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔

خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں، ان شاءاللہ، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں پسے عوام نےبے روزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ۔

پی ٹی آئی سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے صوبے کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کردیا۔ جس محنت اور نظریاتی وابستگی سے پارٹی نے مل کر کام کیا، وہ قابل تحسین ہے۔عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں