گرل فرینڈ نے ریلیشن شپ کیلئے بوائے فرینڈ کو 17 صفحات کا کنٹریکٹ تھمادیا

لندن ؛؛ ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں آنے سے پہلے ہی ایک ریلیشن شپ کنٹریکٹ تھمادیا،عینی نے بتایا کہ ان دونوں نے طے کیا کہ وہ اپنے رشتے کو ٹرمس اینڈ کنڈیشن میں باندھیں گے، رسک منیجمنٹ کی اسٹوڈنٹ اینی اور لا اسٹوڈنٹ مائیکل نے ریلیشن شپ کے لئے اپنے اصول بنائے۔

21 سالہ اینی رائٹ پہلے ایک ٹاکسک ریلیشن شپ میں تھیں۔ جب وہ اس سے باہر آئیں تو وہ دوبارہ ریلیشن شپ میں آنے سے ڈر رہی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات 23 سالہ مائیکل ہیڈ سے ٹنڈر پر ہوئی۔ اینی چاہتی تھیں کہ مائیکل سے ان کا رشتہ ان کے گزشتہ ریلیشن شپ کے مقابلے بہتر چلے۔ اس وجہ سے انہوں نے ایک 17 صفحات پر مشتمل ریلیشن شپ کنٹریکٹ مائیکل کو دیا۔
اس لمبے کنٹریکٹ میں اینی نے لکھا کہ جب بھی لوگ ڈیٹ پر جائیں، تب مائیکل اس کے پیسے دے۔ مہینے میں دو بار اسے پھول گفٹ کرے اور ہفتے میں پانچ بار ورک آوٹ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں