سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

کابل : پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے پتہ نہیں لگ پایا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔

بعض بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں۔ ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو طالبان جنگجوؤں نے پنج شیر میں قتل کردیا تھا۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔

’’افغانستان کے سابق نائب صدر اپنے بھائی کے قتل پر آبدیدہ‘‘
امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو 9 ستمبر کو طالبان نے پنج شیر سے گرفتار کرنے کے بعد قتل کردیا تھا، وہ طالبان کے خلاف پنج شیر میں مزاحمت کے اہم کمانڈر تھے۔ pic.twitter.com/EiltwIrPKn

— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 15, 2021

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امراللہ صالح پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کچھ روز تک مزاحمت بھی کی تاہم طالبان وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد سے امراللہ صالح روپوش ہیں۔

کچھ روز پہلے طالبان نے امراللہ صالح کے گھر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق نائب صدر کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالر اور 18 سونے کی اینٹوں سمیت قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے پکڑی گئی دولت، جسکی مالیت 65 لاکھ امریکی ڈالر ہے، سونا اور جواہرات اس کے علاوہ ہیں pic.twitter.com/Fd9Lq152dM

— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 13, 2021

اپنا تبصرہ بھیجیں