وزیراعطم نے اشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ سنا دیا

اسلام آباد : وزیراعطم نے اشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کرکٹ منسوخی پر وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کو الگ الگ ہدایات دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے اور ووٹنگ مشین پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ووٹنگ مشین پر پارلیمنٹ اور کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہئیے،اس موقع پر وزیراعطم نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ بھی سنایا۔ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین کے متعلق الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر بھی کابینہ میں بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سینئر وزرا سے مشاورت کی اور تمام حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونوں وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکاؤنٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دی کہ ڈالر ریٹ بڑھنے کا کئی چیزوں پر اثر پڑا۔کنٹرول کر رہے ہیں۔وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پوری دنیا میں فوڈ آٹمز کی قیمتیں بڑھیں۔اس مرتبہ ملک میں خریف کی فصلیں 20 فیصد زیادہ آئیں گی۔چاول ، گنا، کپاس کی فصل اور سبزیاں وغیرہ معمول سے زیادہ تیار ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں