پاک فوج وزیرستان چھوڑ کر چلی جائے ، محسن داوڑ کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ،طالبان کا مطالبہ دہرانے لگے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) میرانشاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہونے والے محسن داوڑ نے انٹرنیشنل میڈیا سے پاک فوج کو وزیرستان سے چلے جانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کی خار کمر چیک پوسٹ پر حملہ کر کے فرار ہونے والے محسن داوڑ نے بدھ کے روز بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے ۔ جس کے بعد محسن داوڑ کی دل کی بات زبان پر آنے سے حقیقت عیاں ہو گئی

۔ واضح رہے کہ عالمی قوتوں کو فوج کی وزیرستان میں موجودگی پسند نہیں اس لئے عالمی قوتیں دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بنانا چاہتی ہیں کیونکہ پاک فوج نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں